چین میں غیرملکی صنعتی و تجارتی اداروں کے قیام کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا،چینی ریاستی کونسل

جمعرات 17 مئی 2018 13:54

چین میں غیرملکی صنعتی و تجارتی اداروں کے قیام کے عمل کو مزید آسان بنایا ..
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک رسمی اجلاس کی صدارت کی جس میں سرکاری خدمات کو مزید موثر بنانے اور غیرملکی صنعتی وتجارتی اداروں کی سرمایہ کاری کے لیے مزیدسہولتیں فراہم کرنے کے عمل کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس میں اصلی معیشت کی لاجسٹک لاگت میں مزید کمی لانے کے اقدامات کا تعین بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30 جون سے چین میں غیرملکی صنعتی و تجارتی اداروں کے قیام کا نظام مزید آسان ہوگا اور دورانیہ بھی مزید مختصر ہوگا۔بینکوں ، کسٹم ہائوس ،محصولات،زرمبادلہ سمیت دیگر معلومات کا جلد اشتراک ہوگا۔ ان اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی کو مضبوط بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم مئی 2018ء سے 31 دسمبر دو ہزار انیس2019ء تک لاجسٹک اداروں کی طرف سے کرایہ لینے والے گوداموں کے لیے زمین کے استعمال کے ٹیکس کو کم کیا جائے گا۔اجلاس میں لاجسٹکس کو مزید موثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :