دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے مختلف ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے نیا راستہ فراہم کیا جائے گا، چینی وزیر خارجہ

جمعرات 17 مئی 2018 13:54

دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے مختلف ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے پیرس میں فرانس کے وزیر خارجہ جین ییو لی ڈرائن کے ساتھ مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو چین نے پیش کیا۔تاہم اس سے متعلق مواقع اور کامیابیاں دنیا کے لئے ہیں۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کرنے کے بعد پانچ سالوں میں چین اور وابستہ ممالک کی تجارتی مالیت 40 کھرب امریکی ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہی اور سرمایہ کاری کی مالیت 60 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔

75 بیرونی اقتصادی و تجارتی تعاون کے زونز قائم ہوئے ہیں اور مقامی علاقوں کے لئے دو لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقت سے ظاہر ہوا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو گلوبلائزیشن کے زمانے کی ضروریات سے مطابقت رکھتا ہے اور وابستہ ممالک کے عوام کے لئے حقیقی مفادات لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خاص طور پر موجودہ غیر یقینی کی عالمی صورتحال میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے نیا راستہ فراہم کیا جائے گا۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں مختلف شرکاء ، ان ممالک کی ترقی کے مختلف مرحلے اور تعاون کی ضروریات بھی مختلف ہیں۔اس لئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کو مختلف شرکاء کی حقیقی ضروریات کے مطابق آگے بڑھایا جانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :