رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ شروع

جمعرات 17 مئی 2018 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پہلے روز کو کئی افراد نے اپنے رشتہ داروں اور عزیز و اقارت کو ایک ساتھ افطاری کی دعوت دی دوسری جانب ملک کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں کی مساجد میں بھی اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شہریوں کے مطابق بعض مساجد اجتماعی سحری کا بھی بندوبست کیا اور یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گی، بعض دینی و فلاحی تنظیموں نے بھی مخیر حضرات سے عطیات کی اپیلوں والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر رکھے ہیں تا کہ ان کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :