کانز میرے دل کا ایک ٹکڑا ہے ،ْ ماہرہ وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئیں

جمعرات 17 مئی 2018 13:57

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) خوبرو اداکارہ ماہرہ خان فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئیں، اس موقع پر اپنے الوداعی پیغام میں انہوں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر کانز فیسٹیول کے دوران چوپر پارٹی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کانز ان کے دل کا ٹکڑا ہے اور وہ اپنے والہانہ استقبال پر سب کی بے حد شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھاکہ میری خواہش ہے کہ میں کانز کے تمام لمحات پر لکھوں ،ْیہ محبت کے اظہار سے بھرپور ایک طویل خط ہوگا لیکن پھر کبھی۔ماہرہ نے کہا کہ کچھ چیزیں ہیں جنہیں وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں، وہ یہ کہ جیسے ہی وہ کانز سے واپسی کے لیے ایئرپورٹ جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھیں انہیں احساس ہوا کہ وہ خود کو پہلے سے زیادہ باہمت اور بااختیار محسوس کر رہی ہیں، اس کی وجہ گزشتہ تین روز میں اٴْن خواتین سے ملنا ہے جو ایک دوسرے کو حوصلہ دیتی ہیں اور یہ وہ خواتین ہیں جو ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہیں اور رحم دلی کے ساتھ پیش آتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔

متعلقہ عنوان :