نریندر مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیرمیں سخت پابندیاںنافذ کردی گئیں

جمعرات مئی 13:57

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہفتہ کے روز بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر کے دورے سے قبل ہی پورے مقبوضہ علاقے میں سخت پابندیاںنافذ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی بڑی تعداد کو پورے مقبوضہ علاقے خاص طورپر جموںاورسرینگر کے شہروںمیں تعینات کیاگیا ہے ۔ بھارتی فوج متعدد علاقوںمیں گشت بھی کر رہی ہے ۔ نریندر مودی 330میگا واٹ کے کشن گنگا پن بجلی منصوبے کے افتتاح کیلئے ہفتہ کے روز کشمیر کا دورہ کریں گے ۔