ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 19 ارب ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 17 مئی 2018 14:00

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 19 ارب ایک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 19 ارب ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے رواں مالی سال میں 35 ارب 66کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد پی آئی ای اے ایس میں سنٹرل فار ایکسیلینس کے لئے 15کروڑ، 4 سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام کے لئے 15 کروڑ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں اکیڈیمک بلاک کے لئے 49کروڑ 21لاکھ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کے لئے 30کروڑ، لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی جھنگ کیمپس کے لئے 40کروڑ، اضلاع کی سطح پر یونیوسٹیوں کے سب کیمپسز کے قیام کے لئے ایک ارب 73کروڑ، ایچ ای سی سکالرز کے تحت ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کے قیام کے لئے 50کروڑ، فل برائٹ سکالر شپ پروگرام کے لئے 55کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔