صوبہ کے سات تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی تعیناتی کیلئے انٹرویوزآئندہ ہفتے سے شروع ہونگے،چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی انٹرویوز کریگی،

جمعرات مئی 14:00

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) صوبہ کے سات تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی تعیناتی کیلئے انٹرویوزآئندہ ہفتے سے شروع ہونگے،چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی انٹرویوز کریگی، بورڈ سربراہان کی تقرری کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شمع ضیاء، ڈی پی آئی سیکنڈری سکولز ممتازحسین شاہ،چیئرپرسن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور یاسمین مہرالنساء،کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈپروفیسر ناصرجمیل انجم،سابق چیئرمین فیصل آبادبورڈ غلام محمد جھکڑ،سابق چیئر مین راولپنڈی بورڈڈاکٹر محمد زریف،کرنل(ر)عبدالخالق،برگیڈئر(ر)احمد نواز سمیت 55امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ راولپنڈی، سرگودھا،ساہیوال،گوجرانوالہ، راولپنڈی،فیصل آباد،بہاولپور تعلیمی بورڈز میں چیئرمینزکی تعیناتی کیلئے پنجاب بھر سے کل103درخواستیں موصول ہوئیں، درخواستوں کی جانچ پڑتال،تعلیمی قابلیت،عمر کی آخری حد،پیشہ وارانہ تجربہ سمیت سیکروٹنی کے بعد55امیدواروں کو انٹرویوز کیلے اہل قراردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جن امیدواروں کو سیکروٹنی کیلئے اہل قراردیا گیا ہے ان میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شمع ضیاء، ڈی پی آئی سیکنڈری سکولز ممتازحسین شاہ،چیئرپرسن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور یاسمین مہرالنساء،کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈپروفیسر ناصرجمیل انجم،سیکرٹری ملتان بورڈکستورا جی شاد،سابق پرنسپل ایم اے او کالج فرحان عبادت یار خان،سابق کنٹرولر امتحانات انور فاروق،سابق ای ڈی ایجوکیشن لاہور پرویز اختر،صائمہ ارشاد،آصفہ قاسم،سابق چیئرمین فیصل آبادبورڈ غلام محمد جھکڑ،سابق چیئر مین راولپنڈی بورڈڈاکٹر محمد زریف،کرنل(ر)عبدالخالق،بریگیڈئر(ر)احمد نواز،محمد اکبر بخاری،شمیم اختر،،ڈاکٹر مصطفی شاکر،،ڈاکٹر تنویر کیانی،فوزیہ حنا،رانا محمد مسعود اختر،پروفیسر ڈاکٹر بابر بیگ،،ڈاکٹر محمدحمود لکھوی،طاہرہ پروین،غزالہ انور،مہراحمد یار سیال،افتخار احمد وائن سمیت دیگر امیدوارشامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سات تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کیلئے ایم IIسکیل رکھا گیا ہے اور درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 8مئی مقررکی گئی تھی۔سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب بیرسٹر نبیل اعوان نے اے پی پی کوبتایا کہ صوبے میں سات تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی تعیناتی کیلئے 55امیدواروں کی درخواستیں سیکروٹنی کے بعد فائنل کی گئی ہیں،بورڈ سربراہان کیلئے انٹرویوز آئندہ ہفتے سے شروع ہونگے۔

یاد رہے قبل ازیں ایچ ای ڈی کی طرف سے سات تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی تعیناتی کیلئے پانچ بار قومی اخبارات میں اشتہاردیا جا چکا ہے،موزوں اورقابل امیدوارنہ ملنے کی وجہ سے سیکروٹنی کے بعدانٹرویوزملتوی کردئیے جاتے تھے لیکن اب چھٹی بارقومی اخبارات میں چیئرمینز کی تعیناتی کیلئے اشتہار دیا گیا ہے او رسیکروٹنی کے بعد 55نام فائنل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :