لاہور ہائیکورٹ میں موجود نجی بنک میں آگ لگ گئی ،

آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایالیا ، بینک کا تمام ریکارڈ اورکیش محفوظ رہا

جمعرات مئی 14:04

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں موجود نجی بنک میں آگ لگ گئی ،آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کنٹرول پایا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نجی بینک کی برانچ میں جمعرات کی صبح شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، جبکہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان اور عدالتی عملہ بھی موقع پر آن پہنچا اور ریسکیو کے کام کی نگرانی کی، ذرائع کے مطابق آگ لگنے اور آگ پر قابو پانے سے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کواطلاع دیدی گئی، بینک ذرائع کے مطابق بروقت آگ پر قابو پانے کے باعث اکاونٹ ہولڈرز اور بینک کا تمام ریکارڈ اورکیش محفوظ رہا۔