دنیا کی دو تہائی آبادی 2050ء تک شہروں یا نیم شہری علاقوں میں رہنے والی ہو جائے گی ، اقوام متحدہ

جمعرات 17 مئی 2018 14:19

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) اقوام متحدہ نی کہاہی کہ 2050 ء تک دنیا کی دو تہائی آبادی شہروں یا نیم شہری علاقوں میں آباد ہو جا ئے گی جب ہر تین میں سے دوافراد شہری یا نیم شہری علاقوں میں رہ رہے ہوں گے اور ڈیمو گرافک تبدیلیوں کے ملاپ اور آبادی کی مجموعی شرح اضافہ کی وجہ سے اڑھائی ارب سے زائد افراد کا شہورں میں رہنے والی آبادی میں اضافہ ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی امور کی کونسل کے متعلقہ محکمہ کی طرف سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہروں یا نیم شہری علاقوں کی آبای میں یہ اضافہ بھارت ، چین اور نائیجیریا سمیت محض چند ممالک تک ہی مرتکز رہنے کا امکان ہے جہاں پر 2018 ء سے لے کر 2050 ء تک شہری آبادی میں اضافہ 35 فیصد شہروں یا نیم شہری علاقوں میں رہنے والوں پر مشتمل ہو گا ۔

بھارت میں نیم شہری علاقوں میں رہنے والی416 ملین ، چین میں 255 ملین اور نائیجیریا میں 189 ملین افراد کا اضافہ ہو جائے گا ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے ہے کہ 2030 ء تک دنیا بھر میں ان نام نہاد بڑے بڑے شہروں کی تعداد 43 ہوجائے گی جن کی اس وقت تعداد31 ہے جبکہ 2028 ء تک بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کرہ ارض کا سب سے گنجان آباد تری شہر ہو گا ۔