بی جے پی رہنماء بی ایس یدیوراپا نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا

جمعرات 17 مئی 2018 14:21

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) بی جے پی کے بی ایس یدیوراپا نے بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔عدالتی فیصلے کے خلاف کانگریس ارکان نے احتجاج کیا،کرناٹک کے گورنر نے بی جے پی کو ریاست میں حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک کیس کی سماعت کی جو رات دو بجے شروع ہوکر تین گھنٹے جاری رہی۔

سپریم کورٹ نے کانگریس کی جانب سے بی جے پی کو حکومت سازی سے روکنے کی استدعا مسترد کردی اور بی جے پی کے رہنما بی ایس یڈیو رپا کو حلف اٹھانے کی اجازت دی تھی۔انتخابات میں کانگریس نے 78 نشستیں جیتی تھیں جبکہ اس کے انتخابی اتحادی جنتا دل پارٹی نے 38 سیٹیں جیتیں مگر گورنر نے انہیں حکومت سازی کی پیش کش نہیں کی تھی۔