Live Updates

جدہ میں300 ڈرونز نے آسمان پر رمضان مبارک لکھ کردلکش نظارہ ترتیب دے ڈالا

جمعرات 17 مئی 2018 14:21

جدہ میں300 ڈرونز نے آسمان پر رمضان مبارک لکھ کردلکش نظارہ ترتیب دے ڈالا
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) جدہ میں انتظامیہ نے بھی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دینے کا انوکھا اندا ز اپنایا اور تین سو ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے آسمان پر رمضان مبارک لکھ کردلکش نظارہ ترتیب دے ڈالا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رحمتیں، برکتیں اور رونقیں ایسی ہیں کہ سارا سال اس مبارک مہینے کا انتظار ہر مسلمان کو رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ رمضان کا مہینہ آتے ہی تمام مسلمان جہاں اس کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں وہیں ایک دوسرے کو اس مہینے کی مبارکباد بھی خوب جوش وخروش سے دیتے نظر آتے ہیں۔

جدہ میں انتظامیہ نے بھی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دینے کا انوکھا اندا ز اپنایا اور تین سو ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے آسمان پر رمضان مبارک لکھ کردلکش نظارہ ترتیب دے ڈالا۔رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیوں سے مزین یہ ڈرونز جب بڑی تعداد میں ایک ساتھ فضا میں جگمگائے تو ایسا دلچسپ نظارہ دیکھنے میں آیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :