پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایشیائی بینک کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘عارف قاسم

ایشائی ترقیاتی بینک اور برطانیہ کا مشترکہ فنڈز صنعتی شعبہ پر خوشگوار اثرات مرتب کریگا‘ سابق صدربورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ

جمعرات 17 مئی 2018 14:28

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایشیائی بینک کی پاکستان میں سرمایہ کاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) تاجر رہنما وسابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی طرف سے پاکستان کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عندیہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا، انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کا برطانیہ کے ساتھ ملکرپاکستان سمیت ایشیاء کی8ممالک کے درمیان تجارتی کے فروغ کیلئے 3کروڑ ڈالر مالیت کے ابتدائی فنڈز کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور برطانیہ کا مشترکہ فنڈز صنعتی شعبہ پر خوشگوار اثرات مرتب کرے گا اور اس فنڈز کے استعمال سے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں مشترکہ تجارت کے فروغ میں اضافہ ہوگا جس سے پاکستان کا صنعتی شعبہ بھی ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارف قاسم نے کہا کہ ایشیاء ریجنل ٹریڈ اینڈ کنکیٹویٹی "فنڈز سے پاکستان، بھارت ،افغانستان ، بنگلہ دیش، نیپال ، تاجکستان، کرغزستان اور میانمار کے درمیان تجارت کے فروغ میں اضافہ ہوگا اور اس فنڈز سے ایشائی ممالک میں ٹرانسپورٹ اور روڈ نیٹ رک کو بھی بہتر کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان سمیت 8ایشیائی ممالک کے درمیان3کروڑ ڈالر کے فنڈز سے تجارت کو فروغ ہو گا،اور ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے جس سے تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی۔