آزاد کشمیرکے تمام کالجزکے لیکچرارز کی پیشہ وارانہ تربیت ، سائنس لیبارٹری ، کمپیوٹر لیب، فرنیچر کی فراہمی اوربائیو میٹرک حاضری سسٹم کی تیاری کر لی گئی

جمعرات 17 مئی 2018 14:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) آزاد کشمیرکے تمام کالجزکے لیکچرارز کی پیشہ وارانہ تربیت ، سائنس لیبارٹری ، کمپیوٹر لیب، فرنیچر کی فراہمی اوربائیو میٹرک حاضری سسٹم کی تیاری کر لی گئی، سیکرٹری تعلیم نے اچانک کالجز کے معائنے کرتے ہوئے سٹاف کو سرپرائز دینے کی روایت بھی قائم کردی، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالجز کے پروفیسرز ، لیکچرار کو پیشہ وارانہ تربیت کرانے کا آغاز کر دیا ہے تاہم ایجوکیشن پیکج کے تحت اپ گریڈ اورپہلے سے موجود نو ڈگری اور 43 انٹر کالج کی اپنی عمارت نہیں ہیں جو ہائیر سکینڈری سکولز کی عمارت میں ہی چل رہے ہیں نئے مالی سال میں تمام کالجز میں سائنس لیبارٹریز ، کمپیوٹر لیب ، فرنیچرز کی فراہمی یقین ہوجائیگی ، اور بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز بھی کیا جائے گا، جسکا کنٹرول روم سیکرٹریٹ ایجوکیشن ہو گا ، اور صبح نو بجے سب کالجز کے سٹاف کی حاضری مانیٹرنگ ہو سکے گی ۔

(جاری ہے)

دو عشروں کے بعد سنیارٹی کے تین ہزار زیرالتواء کیسز یکسوکرتے ہوئے اپ گریڈ جبکہ سلیکشن بورڈ کے تحت گریڈ 19,20 کی خالی پوسٹوں پر تعیناتی کا پراسیس مکمل کر لیا گیا ہے ، وزیراعظم فاروق حیدر کے احکامات کے مطابق وزیرتعلیم بیرسٹرافتخار گیلانی اور سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی کیطرف سے محکمانہ حل طلب ایشوز خصوصاً لیکچرار ، پروفیسرز کے سب زیر التواء ترقیاتی ، تعیناتی کے کیسز میرٹ پر فیصلے کئے جانے کے بعد پراگریس کے اقدمات اہداف میں تیزی آنا شروع ہو گئی ہے کشمیرانسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سے 40 لیکچرار کے دو ہفتہ کے کورس مکمل ہوگیا ہے جبکہ اسکے تسلسل کیلئے آمدہ بجٹ میں فنڈز مختص کیے جارہے ہیں مذید 21 سو لیکچرار کو انتظامی ، تعلیمی صلاحیت کے کورسز ہونگے ، سیکرٹری تعلیم چوہدری یوسف کی 1992 ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی نے بغیر اطلاع کے مظفرآباد ، پونچھ کے دو درجن سے زائد کالجز میں اچانک جا کر کلاس رومز میں آخری بینچوں پر بیٹھ کر لیکچرار کی تعلیمی صلاحیت کا اندازہ اورطلبہ کی دلچسپی کا جائزلینے نصاب مضمون سے متعلق خود لیکچرارسے سوالات کرنے کے تجربے کا آغازبھی کردیا ہے تاکہ حکومت کی طرف سے سہولیات ، مراعات دینے کے بعد فرائض کی بجاوری کے نتائج بھی یقینی بنا ئے جا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :