Live Updates

وزیرلوکل گورنمنٹ راجہ نصیر خان نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو عوامی محکمہ بنانے کا عزم کررکھا ہے‘راجہ شاہد حسین

جمعرات 17 مئی 2018 14:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ، فیلڈسٹاف کی اپ گریڈیشن میں دلچسپی، اعلیٰ حکام سے فیلڈسٹاف ایکشن کمیٹی کا اظہارتشکر، وزیرلوکل گورنمنٹ کا بھی دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں کہ وہ محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہارفیلڈسٹاف ویلفیر ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی کے چئیرمین، ضلعی صدر مظفرآباد راجہ شاہدحسین نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیرلوکل گورنمنٹ راجہ نصیر خان نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو عوامی محکمہ بنانے کا عزم کررکھا ہے، اور وہ محکمہ کو کامیاب ترین محکمہ بنانا چاہتے ہیں، فیلڈسٹاف ویلفیر ایسوسی ایشن کو وزیرلوکل گورنمنٹ نے اپگریڈیشن کی جو یقین دہانی کرائی ہے اس پر بھی وزیر لوکل گورنمنٹ خراج تحسین کے مستحق ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ سمیت تمام بالا حکام سیکرٹری یونین کونسل اور پراجیکٹ اسسٹنٹ کی آسامیوں کو اپ گریڈکروانے میں ہماری نہ صرف مدد کررہے ہیں بلکہ ذاتی دلچسپی لیکر یہ معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں، رمضان المبارک کے مقدس ماہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اعلیٰ آفیسران سیکرٹری مالیات سے ملاقات کرکے فیلڈسٹاف کی اپگریڈیشن کا معاملہ یکسو کروائیں گے، ہم وزیر لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری، ڈی جی سمیت تمام حکام کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :