رمضان میں سستے بازار کا انعقاد، عوام کو ریلیف فراہم، انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے‘چوہدری محمد بشیر

جمعرات 17 مئی 2018 14:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) رمضان میں سستے بازار کا انعقاد، عوام کو ریلیف فراہم، انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے، سبزی منڈی کے سینئر تاجررہنما، مسلم لیگ ن ٹریڈونگ مظفرآباد کے ضلعی نائب صدر چوہدری محمدبشیر نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے رمضان المبارک میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سستے بازار لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کی ہم بھرپورحمایت کرتے ہیں، اور عوام کو ماہ مقدس میں ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کے ساتھ ماہ مقدس کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھر پور ساتھ دینگے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ رمضان میں تاجر برادری اور انتظامیہ باہمی میل جول سے روزہ داروں کو سہولیات فراہم کرینگے،مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ نے شہر میں جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ بلدیہ، انتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں سے ایسا تعاون یقینی بنائیں گے کہ نہ کسی کی حق تلفی ہونے دینگے اور نہ کسی کو ظلم کی۔

(جاری ہے)

اجازت دینگے، تاجر انتظامیہ، بلدیہ کیساتھ تعاون کرینگے،اور امید کی جاتی ہے کہ انتظامیہ اوربلدیہ کے ذمہ داران بھی تاجروں کیساتھ مثالی رویہ اپنا کر نئی روایت قائم کرینگے۔۔