کاشتکاروں کو سونف کے پودے علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 14:39

فیصل آباد۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں اور سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پورا کر چکا ہو اور گچھوں میں دانے زر دی مائل ہو جائیں۔انہوں نے بتا یا کہ سونف کی کاشت پنجاب سمیت تقریباً پورے ملک میں کی جاتی ہے۔

انہوںنے بتا یا کہ سونف کا پودا جھاڑی نما ہونے کے علاوہ تین سے پانچ فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ سونف ایک انتہائی اکثیر چیز ہے جو آنکھوں کی بینائی قائم رکھنے سمیت دماغ کو طاقت بھی فراہم کرتی ہے۔انہوںنے بتا یا کہ سونف کا تیل کھانے اور کھانا پکانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ اپریل کے آخر اور مئی کے مہینہ میں سونف کے بیجوں کے گچھے پک کر تیار ہو جاتے ہیںاس لئے ان کی کٹائی میں احتیاط کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

انہوںنے بتا یا کہ جو گچھے پہلے پک جائیں انہیں پہلے کاٹ لیا جائے اور بعد میںپکے ہوئے گچھوں کو بعد میں ہی کاٹا جائے ۔انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کٹے ہوئے سونف کے گچھوں کو ٹاٹ پر بچھا کر سائے میں خشک کر لیں اور 2سے 3روز کے وقفہ کے دوران ان کو الٹاتے پلٹاتے رہیں اور جب تمام گچھے اچھی طرح خشک ہو جائیں تو بیج کو چھڑیوں سے الگ کر کے محفوظ کر لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :