کپاس کی منظور شد ہ اقسام کی کا شت اور زمین کی اچھے طریقے سے تیاری سے فی ایکڑپیداوار میںاضافہ کیاجاسکتا ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 17 مئی 2018 14:39

سلانوالی۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کپاس کی منظور شد ہ اقسام کی کا شت اور زمین کی اچھے طریقے سے تیاری سے فی ایکڑپیداوار میںاضافہ کیاجاسکتا ہے کاشت کا ر کپا س کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ کی جانب سے منظورشدہ اقسام کا شت کریں کا شت بر قوت کریں بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے نائٹرو جن اور فاسفور س کے ساتھ عناصر صغیر ہ کا بھی استعمال ضرورکریں اوربی ٹی اقسام کا انتخاب پانی کی دستیابی اورزمین کی قسم کے مطابق کریں پودوں کی تعدادپوری رکھیں اگرپانی دستیاب ہوتوکپا س کھیلیوں پرکاشت کریں کسان کپاس کی منظور شد ہ اقسام بہتر منصوبہ بندی سے کاشت کر کے فی ایکڑپیداوار میںاضافہ کرسکتے ہیں کیونکہ منظور اقسام اوران کی پیداوار ی ٹیکنالوجی زرعی سائنسدانوں کی 8سے 10سال کی محنت سے تیار ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :