قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

جمعرات 17 مئی 2018 14:55

قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل جمعہ کو کیا جائے گا۔ جمعرات کو قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اجلاس ساڑھے دس بجے کی بجائے تاخیر سے شروع ہوا۔

ایک دفعہ کورم کی نشاندہی ہوجائے تو قواعد کے تحت آدھے گھنٹے بعد ایوان میں آکر گنتی کرانا پڑتی ہے مگر آج اس حوالے سے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے، روزہ داروں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سمجھا جائے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی اجلاس تاخیر سے شروع کرنے پر شدید اعتراض کیا جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طویل ہونے کی وجہ سے اجلاس تاخیر سے شروع ہوا جس پر ہم معذرت چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین نے کہا کہ 31 مئی تک اجلاس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم کی طرف سے ایوان کو ایجنڈے کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا جانا چاہیے جس پر سپیکر نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور سے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی اجلاس مزید چلانے کی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ (آج) جمعہ کو اس کا حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔ اعجاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں جو فیصلہ ہوتا ہے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔