مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار وازہ کو گرفتار کرلیا

جمعرات 17 مئی 2018 14:55

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پویس نے جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمدوازہ کو اسلام آباد قصبے سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مختار احمد وازہ کو شہید میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی یاد میں میر واعظ فورم کے زیر اہتمام سرینگر میں ہونے والے ایک سیمینار میں شرکت کرنا تھی لیکن بھارتی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ بیان میں مختار احمد وازہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔