راجہ اظہر اقبال کا بطور ایس پی ترقی پانا ایک احسن اقدام ہے اور اہلیان دعورہ راجگان کیلئے فخر اور اعزاز کی بات ہے، راجہ عبدالخالق

جمعرات مئی 14:55

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) راجہ اظہر اقبال کا بطور ایس پی ترقی پانا ایک احسن اقدام ہے اور اہلیان دعورہ راجگان کیلئے فخر اور اعزاز کی بات ہے ان خیالات کاا ظہار امیدوار کونسلر راجہ عبدالخالق آف دعورہ راجگان نے بھمبر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موصوف انتہائی ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی پولیس سے وابستگی اور پیشے سے وفا کی ہے جس کی وجہ سے انہیں محکمہ پولیس میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور محکمہ پولیس میں ایک کردا ر کا نام ہیں ان کا بطور ایس پی ترقیاب ہونا محکمہ پولیس کیلئے نیک نامی کا سبب بنے گا انہوں نے اپنی اور اہلیان دعورہ کی طرف سے انہیں ایس پی تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

متعلقہ عنوان :