نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، غیرملکیوں سے منشیات برآمد

جمعرات 17 مئی 2018 15:07

نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، غیرملکیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکیوں سے منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی جونسن کے سامان سے 1446 گرام جبکہ خاتون جینفرکے سامان سے 360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں غیرملکی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا سے ہے جب کہ دونوں غیرملکیوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔