آسٹریا، چیک، رومانیہ، ہنگری سے فلسطینی سفیر واپس

اگر عالمی برادری یونہی خاموش رہی تو افراتفری میں ڈاکے شروع ہو جائیں گے،ترک صدر

جمعرات 17 مئی 2018 15:07

کنبیرا\مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) فلسطینی حکومت نے آسٹریا،جمہوریہ چیک،رومانیہ اورہنگری سے اپنے سفیر واپس بلا لیے،چاروں یورپی ملکوں نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی فلسطین کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت ہوئی ہے جس کے دوران دونوں سربراہان نے اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینیوں کے جانی نقصان کی مذمت کی اور غزہ میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا۔رجب طیب اردوان نے عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یونہی خاموش رہے تو عالمی افراتفری میں ڈاکے شروع ہو جائیں گے۔