فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا توہین ہے،روسی وزیر خارجہ

جمعرات 17 مئی 2018 15:07

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ 14 مئی کواسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے درجنوں پر امن فلسطینی مظاہرین کو دہشتگرد کہنا انتہائی نامناسب ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دارالحکومت ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ پر امن افراد کیساتھ ہلاک ہونے والے کم سن اور شیر خوار بچے دہشتگرد تھے۔ہمیں غزہ،اسرائیل سرحد پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔