مقبوضہ کشمیر :مسلم لیگ کے نائب چیئرمین کو مقدمے کی سماعت کے بعد دوبارہ جیل منتقل کردیاگیا

جمعرات 17 مئی 2018 15:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںسرینگر سینٹرل جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء اور جموںوکشمیر مسلم لیگ کے نائب چیئرمین محمد یوسف میر کو انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں ایک مقامی عدالت میں پیش کیاگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نے ایک بیان میں کہاہے کہ محمد یوسف میر کو فورسٹ کورٹ میں پیش کیاگیا جہاں عدالت کے جج نے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی آئندہ سماعت 30مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ محمد یوسف میر کو مقدمے کی سماعت کے بعد سرینگر سینٹرل جیل واپس بھجوا دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ نے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو مسلسل غیر قانونی طورپر نظربند رکھنے کیلئے نئی پالیسیاں اور ہتھکنڈے وضع کئے ہیں۔