لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے نو اضلاع میں حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

جمعرات 17 مئی 2018 15:36

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے نو اضلاع میں حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے نو اضلاع میں حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے لاہور،گوجرانوالہ، قصور،گجرات، وزیرآباد، شیخوپورہ، ننکانہ سمیت دیگر اضلاع کے امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمشن کیجانب سے مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں تبدیل کی گئیں اور اس عمل کے دوران الیکشن کمشن کیجانب سے متعلقہ حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اور ان کی رائے نہیں لی گئی اور نہ ہی ان کے اعتراضات کو سنا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے میں استدعا کی کہ الیکشن کمشن کی حلقہ بندیوں کے اس عمل کو کالعدم قرار دیتے ہوئیالیکشن کمشن کو حکم دے کہ امیدواروں کی مشاورت اور انکے اعتراضات کو سن کر حلقہ بندیاں کرے۔