لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ہسپتالوں کے ملازمین کاانتظامی کنٹرول ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو دینے کیخلاف تمام درخواستیں سیکرٹری صحت کو بھجوا دیں

جمعرات 17 مئی 2018 15:36

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ہسپتالوں کے ملازمین کاانتظامی کنٹرول ڈسٹرکٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ہسپتالوں کے ملازمین کاانتظامی کنٹرول ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو دینے کیخلاف تمام درخواستیں سیکرٹری صحت پنجاب کو بھجوا دیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے لاہور کے مقامی سرکاری ہسپتال کے سٹور کیپر محمد وقاص سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے ذریعے ہسپتالوں کے ملازمین کا انتظامی کنٹرول ہر ضلع کی ہیلتھ اتھارٹی کو دیا لیکن اتھارٹی اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمین کی سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر کر رہی ہیں۔

درخواست گزاروں نے الزام لگایا کہ ہیلتھ اتھارٹی ہسپتالوں کے ملازمین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔درخواست گزاروں نے استدعا کی گئی کہ کنٹرول ہیلتھ اتھارٹی کوملازمین کیخلاف کو انتقامی کارروائی سے روکا جائے ۔