ڈپٹی کمشنرسرگودھا کا رمضان بازارفروکہ کادورہ

جمعرات 17 مئی 2018 15:36

ڈپٹی کمشنرسرگودھا کا رمضان بازارفروکہ کادورہ
سرگودھا۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے رمضان بازار فروکہ کادورہ کرتے ہوئے رمضان بازار کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے رمضان بازار فروکہ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور رمضان بازار میںلگائے گئے سٹالز پر اشیائے ضرورت کی ریٹ لسٹیںآویزاں کرنے کے علاوہ شہر کی دیگر دکانوں اور فیئر پرائس شاپس پر بھی ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کی ہدایت کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر کو رمضان بازارمیں اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے دیگر سہولیات کوپیش نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوںنے کہاکہ اشیائے ضرورت کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ۔