گورنمنٹ کالج فار ویمن فاروق کالونی میں نمائش کا انعقاد

جمعرات 17 مئی 2018 15:40

سرگودھا۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء)سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی ہدایت پر ڈائریکٹو ریٹ کالجز کی طرف سے گورنمنٹ کالج فار ویمن فاروق کالونی میں ضلع بھر کے کالجوں کی طرف سے سائنس وآرٹس کی نمائش لگائی گئی جس میںضلع کے چودہ سرکاری کالجز کے طلباء وطالبات نے سائنس وآرٹس کے سٹال لگائے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کالجز دلدار حیدر نے پرنسپل ادارہ کوثررئیس کے ہمراہ اسٹالوں کادورہ کیااو روہاں پر رکھے سائنسی ماڈل ‘ فنون لطیفہ اور سلائی کڑھائی کے نمونے دیکھے۔