وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کرنل سہیل عابد شہید کو خراج عقیدت پیش کیا

قوم کو وطن کے ان سپوتوں پر ناز ہے جنہوں نے اپنا آج وطن کے روشن کل کیلئے قربان کر دیا ،ْراجہ فاروق حیدر

جمعرات 17 مئی 2018 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کرنل سہیل عابد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پر قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کی کارروائی کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ قوم کو وطن کے ان سپوتوں پر ناز ہے جنہوں نے اپنا آج وطن کے روشن کل کیلئے قربان کر دیا۔انہوں نے کرنل سہیل کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی سربلندی کیلئے دعا کی۔