چیئرمین نیب آزاد کشمیرکا تھوری احتساب بیوروکے نئے تعمیرہونے والے کمپلیکس کی جگہ کا معائنہ

چیئرمین کی کنٹریکٹر کوموقع پر کام تصریحات اور اندر میعاد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء)چیئرمین آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو نے تھوری احتساب بیوروکے نئے تعمیرہونے والے کمپلیکس کی جگہ کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ ڈائریکٹر انتظامیہ /سٹاف آفیسر احتسا ب بیورو بھی جناب چیئرمین کے ہمراہ موجود تھے۔ چیئرمین نے احتساب بیورو کمپلیکس کی تعمیراتی فرم کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی ۔

چیئرمین نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ موقع پر کام تصریحات اور اندر میعاد مکمل کرے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے اظہار کیا کہ احتساب بیورو کے کمپلیکس کی تعمیر کی وجہ سے احتساب بیورو کی مکانیت کا مسئلہ حل ہو جائے گا جس سے کام میں بھی مزید بہتری آئے گی۔چیئرمین نے کہا کہ کام کرنے والی تعمیراتی فرم اچھی شہرت کی حامل ہے اور اُمید واسق ہے کہ احتساب بیورو کمپلیکس کی معیاری تعمیر کی جائے۔

اس کے علاوہ چیئرمین نے احتساب بیورو سیف ہائوس تھوری کا بھی ملاحظہ کیا۔ چیئرمین نے انچارج سیف ہائوس تھوری احتساب بیورو کو ہدایت کی کہ وہ سیف ہائوس کی اچھی طرح دیکھ بھال اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔سیف ہائوس میں آنے والے قیدیوں کی سہولیات کا بھی خیال رکھا جائے۔اس موقع پر چیئرمین نے ڈائریکٹر انتظامیہ کو ملزمان کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔