مُسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور حکومت میں مُلک پاکستان میں شاندار تعمیر و ترقی کی ہے ،ْشاہ غلام قادر

شہباز شریف نے تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،ْسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی

جمعرات 17 مئی 2018 15:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) و سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مُسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور حکومت میں مُلک پاکستان میں شاندار تعمیر و ترقی کی ہے۔ جس کا ثمر عوام تک پہنچا ہے اور اُن کے مسائل کے حل میں بہتر معاونت ملی ہے۔ اس کا سہرا قائد مُسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور صدر مُسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پاکستان میں اورینج لائن (لاہور میٹرو) کے پہلے منصوبے کی تکمیل پر وزیر اعلیٰ شہباز اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ مُسلم لیگ (ن) کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے دور میں پاکستان ایٹمی قوت بنا، موٹر وے بنی، میٹرو بس سروس کا اجراء ہوا اور مُلک میں بڑا نیا ایئر پورٹ تکمیل کو پہنچا۔

(جاری ہے)

ہائیڈل کے میدان میں نمایاں پیش رفت ہوئی اور بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے میں اہم رول ادا ہوا، جس کا تسلسل ابھی بھی جاری ہے۔ سی پیک بڑا بریک تھرو ہے جس میں پاکستانی معیشت کو چار چاند لگیں گے۔ بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور مُلک میں خوشحالی آئے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں عوام تاریخی فیصلہ دے کر مُسلم لیگ کو پھر کامیاب کریں گے۔