مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ،ْنا صر حسین ڈار

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکار کی پرتشدد کارروائیوں کو رکوانے کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے ،ْوزیر بحالیات

جمعرات 17 مئی 2018 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ اتھارٹی ناصر حسین ڈار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اندوہناک مظالم کو زبردست الفاظ میں ہدف تنقید بناتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکار کی پرتشدد کارروائیوں کو رکوانے کے لیے اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے اور وہاں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام تاریخ انسانی کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روز مرہ کا معمول بن چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سمیت دیگر ذرائع ابلاغ پر پابندی کر رکھی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ آخر میں انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ بھارتی چیرہ دستیاں کشمیریوں کو انکے پیدائشی حق خودارادیت سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھا سکتے ۔