تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے انعقاد کے لئے ایک ایجنڈے پر اکٹھا ہونا چاہیے،

جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے جارہی ہے، آفتاب احمد خان شیر پائو

جمعرات 17 مئی 2018 15:44

تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے انعقاد کے لئے ایک ایجنڈے پر اکٹھا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے انعقاد کے لئے ایک ایجنڈے پر اکٹھا ہونا چاہیے، جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات بل پر مشاورت کاعمل جار ی ہے اور ابھی تک تمام سیاسی پارٹیاں اس پر متفق نہیں ہوتی ہیں اگر فاٹا اصلاحات بل منظور ہو جاتا ہے تو فاٹا کے لئے صوبے کی نشستوں کاکیا بنے گا۔

اس حوالے سے فیصلہ ہوناباقی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے انعقاد کے لئے ایک ایجنڈے پر اکٹھا ہونا چاہیے۔ تعمیری تنقید سیاست کا حصہ ہے سیاستدان تعمیری تنقید کرتے رہتے ہیں مگر قومی مفاد مقدم ہے۔