شکارپور ،ْگھر کے باہر سے خاتون اور ان کے 3 بچوں کی بوری بند لاشیں برآمد

مقتولین میں علی نواز کی بیوی، 26 سالہ بیٹی اور 6 اور 8 سال کے دو بیٹے شامل

جمعرات 17 مئی 2018 15:52

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں گھر کے باہر سے ایک خاتون اور ان کے 3 بچوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں، مقتولہ کے شوہر نے قتل کا الزام اپنے بھائیوں پر عائد کردیا۔پولیس کے مطابق شکارپور کے علاقے نیو فوجداری کے رہائشی علی نواز کی بیوی اور 3 بچوں کی بوری بند لاشیں اس کے گھر کے باہر سے ملیں۔

(جاری ہے)

مقتولین میں علی نواز کی بیوی، 26 سالہ بیٹی اور 6 اور 8 سال کے دو بیٹے شامل ہیں، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔علی نواز کے مطابق اس کے بھائیوں محمد نواز اور شاہ نواز نے پندرہ مئی کو اس کے بیوی بچوں کو اغوا کیا تاہم پولیس نے اطلاع دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ ملزم محمد نواز، اس کی بیوی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :