Live Updates

سینیٹ ہارس ٹریڈنگ کے شکار ایم پی ایز کیخلاف کارروائی التواکا شکار

انضباطی کمیٹی کے سربراہ اسپیکر اسد قیصر نے انضباطی ذمہ داری سے معذرت کرلی

جمعرات 17 مئی 2018 15:52

سینیٹ ہارس ٹریڈنگ کے شکار ایم پی ایز کیخلاف کارروائی التواکا شکار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ہارس ٹریڈنگ کے الزام کے شکار تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے خلاف کارروائی التواء کا شکار ہوگئی ،ْ انضباطی کمیٹی کے سربراہ اسپیکر اسد قیصر نے انضباطی ذمہ داری سے معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کیلئے اسپیکر کی سربراہی میں انضباطی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں نعیم الحق، شہریارآفریدی، صوبائی وزیر شاہ فرمان اور محمد عاطف کو شامل کیا گیا تاہم کمیٹی اپنا کوئی اجلاس نہ کرسکی۔

اس سلسلے میں معلوم ہوا کہ اسپیکر نے انضباطی کمیٹی کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے ،ْ عمران خان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ،ْ اسپیکر کی معذرت کے بعد ہارس ٹریڈنگ کے شکار ایم پی ایز کے خلاف کارروائی التواء کا شکار ہوگئی ہے اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وہ مصروفیات کے باعث کمیٹی کی سربراہی نہیں کرسکتے اس لیے انہوں نے معذرت کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات