Live Updates

اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے پی ٹی وی خصوصی نشریات "رمضان پاکستان "پیش کر یگا

جمعرات 17 مئی 2018 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستان ٹیلی وڑن رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے ناظرین کے لئے خصوصی ٹرانسمشن "رمضان پاکستان" پیش کرے گاجس میں مختلف مکاتب فکر کے علماودانشور اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پی ٹی وی سحراور افطارکی خصوصی ٹرانسمشن کے ساتھ ساتھ" شب وجد" کے نام سے بھی رات کو اہم پروگرام پیش کرے گا۔

پی ٹی وی کے ان اہم پروگراموں میں ،رمضان پاکستان (سحر و افطار کی براہ راست نشریات) ، مرحبا رمضان،تزکیہ، قصص القرآن،البیان،معجزے میرے نبی کے،شب وجد، روشنی کا سفر، جگنو (سپیشل رمضان پلی)،روشنی کا سفر،روزے کے احکامات ،Cooks Challenge، تخلیق انسان اور دیگر بہت سے پروگرام شامل ہیں۔پی ٹی وی اپنے ناظرین کے لئے محفل نعت،قوالی سمیت علاقائی زبانوں میں بھی خصوصی پروگرام پیش کرے گا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :