سرگودھا،مسلح شخص نے باپ کے قتل کا بد لہ لینے کیلئے مقدمہ قتل میں سزا کاٹ کر آنے والے کو قتل کر دیا

جمعرات 17 مئی 2018 15:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سرگودھا کے نواح میں مسلح شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ باپ کے قتل کا بد لہ لینے کے لئے فائرنگ کر کے مقدمہ قتل میں سزا کاٹ کر آنے والے کو قتل کر دیا۔پولیس نے مقتول محمد سبطین کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ملزم غلام عباس وغیرہ 5 افراد اور مشورہ کے 2 افراد حیدر علی کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواحی موضع ٹھٹھی سید شمیر کیمحمد سبطین کو اڈا بلوچاں پر غلام عباس وغیرہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔مقتول نے 8 سال قبل ملزم کے باپ نزر شاہ کو قتل کیا جس میں سبطین کو عمرقید ہوئی جو سزا کاٹ کر گھر آیا ہوا تھا کہ غلام عباس نے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے ساتھیوں کے ہمراہ سبطین کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے مقتول کیبھائی ظفر حسین کی رپورٹ پر غلام عباس وغیرہ 5 کس اور مشورہ میں حیدر علی 2 کس کے خلاف زیر دفعہ 302 /109/148/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جسے اس کے آبائی گاوں سپردخاک کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :