سرگودھا، شہر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے موٹرسائیکل جل کر راکھ ہو گیا

جمعرات مئی 15:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) سرگودھا شہر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے موٹرسائیکل جل کر راکھ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق شہری محمد اختر موٹرسائیکل SGL3301 پرشہر آ رہا تھا کہ کچہری بازار شاہین چوک میں چلتے موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے موٹرسائیکل جل کر راکھ ہو گیا۔

(جاری ہے)

آگ کی وجہ پٹرول پائپ لیک بتلائی گئی ہے۔ تاہم موٹرسائیکل پھینک دینے پر سوار محمد اختر محفوظ رہا۔آگ ہی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :