Live Updates

میٹرو ٹرین منصوبہ سیاست کے میدان میں مخالفین کیلئے ایک بھونچال سے کم نہیں‘پرویز ملک

نیازی کا سیاست میں آ نااچھا ثابت نہیں ہوا،انکے آنے سے مقدس پیشہ پراگندا ہوا ‘خواجہ عمران نذیر کی گفتگو

جمعرات 17 مئی 2018 16:01

میٹرو ٹرین منصوبہ سیاست کے میدان میں مخالفین کیلئے ایک بھونچال سے کم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبہ سیاست کے میدان میں مخالفین کے لئے ایک بھونچال سے کم نہیں،عمران خان کا سیاست میں آ نااچھا ثابت نہیں ہوا، نہیںان کے سیاست میں آنے سے سیاست پراگندا ہوئی، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکہ دینا ہے، یہ ہر وقت امپائر کے گرین اشارے کے منتظر ہیں،اور ہمیشہ سے اقتدار میںچور دروازے سے آنے کے خواہش مند ہیں،عوام ان کے منفی اور انتشار کے ایجنڈے کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں،ہماری حکومت نے منصوبوں میں رفتار، معیار اور شفافیت کے نئے کلچر کو فروغ دیا ہے،میرٹ اور شفافیت ہماری حکومت کا سکہ رائج الوقت ہے ،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،2018کے جنرل الیکشن میں بھی انشاء اللہ کامیابی ہماری ہی ہو گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری محمد شہباز،غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ،تنویر ضیا بٹ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال اور سمیر امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔

آئندہ نسلوں کو جھوٹ اور الزام تراشی سے پاک ایک، خوشحال و ترقی یافتہ پاکستان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے ادوار میں منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور ڈکٹیٹر مشرف کے دور حکومت میں پنجاب کے حکمرانوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے، ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ آج شفافیت کا دور دورہ ہے اور وسائل دیانتداری سے صرف کئے جا رہے ہیں۔ منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور شفافیت پر ترقی مخالفین کو پریشانی ہو رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات