سٹی پولیس نے ایک کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث لکی مروت کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) سٹی پولیس نے ایک کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث لکی مروت کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں صاحبزادہ خلیل الرحمن ولد فضل احمد مسجد کی جعلی رسیدیں بنا کر مختلف دکانوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کر کے فرار ہو گیاتھا، اس سلسلہ میں تھانہ سٹی میں مختلف دکانوں کے تاجروں نے درخواست دے رکھی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی میں ان کے خلاف 419/420 کا مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش گیا جہاںعدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :