ضلع مانسہرہ میں رمضان المبارک کے حوالہ سے اہم سیکورٹی پلان تیار، اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی

جمعرات مئی 16:02

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ کی زیر صدارت اجلاس میں رمضان المبارک میں شہر میں سیکورٹی و ٹریفک روانی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ پولیس ترجمان کی طرف سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ڈی پی او مانسہرہ ربنواز خان نے اہم میٹنگ طلب کی جس میں ضلع بھر کے تمام افسران شامل تھے۔

میٹنگ میں رمضان المبارک کے حوالہ سے اہم سیکورٹی پلان تیار کیا گیا جس میں ضلع کیلئے اضافی نفری بھی طلب کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ٹریفک پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور ضرورت کے مطابق اضافی نفری کو بھی مختلف پوائنٹس پر ڈیوٹی پر مامور کیا، پولیس رسپانس ہمیشہ ٹائم پر ہونا چاہئے، تھوڑی سی دیر بھی بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ مختلف مقامات پر سٹریکٹ چیکنگ کی ہدایت کی کہ پولیس یونیفارم کو پورے ڈسپلن سے پہنا جائے، اس کی عزت کا بھی پورا خیال کیا جائے۔

اس کے بعد کرائم کے حوالہ سے ڈی پی او نے کرائم کو کنٹرول کر نے کی ہدایت بھی کی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا، اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش دی جبکہ باقی افسران کو مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی۔