شہریوں نے نئے ڈرگ رولز پر عمل درآمد کیلئے تحریک شروع کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی

جمعرات 17 مئی 2018 16:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) شہریوں نے نئے ڈرگ رولز پر عمل درآمد کیلئے تحریک شروع کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی، حکومت کیمسٹ مافیا کی بلیک میلنگ میں آنے کی بجائے نئے ڈرگ رولز پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ اس ضمن میں مختلف سماجی و شہری تنظیموں کے ذمہ داران نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ شہریوں کا موقف ہے کہ ہیلتھ ریگولٹری اتھارٹی کو مزید فعال بناتے ہوئے نئے ڈرگ رولز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

کیمسٹ برادری کو نئے ڈرگ رولز کے تحت عوام کو بہترین ادویات کی فراہمی کا پابند بنایا جائے، نئے ڈرگ رولز کے تحت میڈیکل سٹور پر فارماسٹ کی موجودگی کو یقینی بنانے اور عالمی معیار کے مطابق دکان کے سائز فریزر اور ایئر کنڈیشنز کی موجودگی سے کیمسٹ برادری کو کوئی نقصان نہیں ہوگا جس پر اتنا شور مچایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نئے ڈرگ رولز سے دو نمبر ادویات، ممنوعہ ادویات اور ٹھیکہ مار ادویات کی فروخت کی حوصلہ شکنی ہو گی، دو نمبر اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کرنے والے 200 فیصد فائدہ حاصل کرنے کے چکر میں انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی، فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی، ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام نہایت خوش آئند ہے جس پر عوامی سطح پر حکومت کو بھرپور سپورٹ حاصل رہے گی۔ صوبائی حکومت کسی بھی مافیا کی بلیک میلنگ میں کسی صورت بھی نہ آئے، اگر ایسا نہ ہوا تو بھرپور عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :