Live Updates

پارلیمانی رہنماؤں کاچوہدری نثارکی اجلاس میں عدم شرکت پراظہارتشویش

چوہدری نثارکہیں مصروف ہوںگے اسی وجہ سے شریک نہیں ہوئے،ن لیگ کی کاکردگی سب سے بہتر ہے،ارکان اعتماد کے ساتھ عوام کے پاس جائیں۔صدرن لیگ شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مئی 2018 15:56

پارلیمانی رہنماؤں کاچوہدری نثارکی اجلاس میں عدم شرکت پراظہارتشویش
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور نوازشریف کے بیان کے بعد کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آج ن لیگ لے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ن لیگ کے تمام مرکزی پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

پارٹی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری نثار کی عدم شرکت ے بارے پوچھا توانہوں نے بتایا کہ چوہدری نثار کہیں مصروف ہوں گے اسی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کوبتایا کہ پارٹی قائد نوازشریف کے بیان کے بعد کافی معاملات خراب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نعرے لگائے جارہے ہیں مودی کا جویار ہے وہ غدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نوازشریف کی حب الوطنء کی گواہی دیتا ہوں کیونکہ میں اس وقت موجود تھا جب امریکی صدر بل کلنٹن نے نوازشریف کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا سودا کرنا چاہا اور5ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی گئی۔ لیکن نوازشریف نے بھاری رقم کی آفر ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدنوازشریف کو قائل کریں گے کہ حساس معاملات پرپارٹی مشاورت کے بعد ہی کوئی بیان جاری کیا گیا۔

اسی طرح بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات بھی کی جائیں گی کہ نوازشریف سے کس نے انٹریو دلوایا؟ سرل المیڈا کو کون نوازشریف کے پاس انٹرویو کیلئے لے کرگیا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی نوازشریف کا انٹرویو کروایا ہے وہ مسلم لیگ ن کا بڑا دشمن ہے۔اجلاس میں شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ ملک چار مارشل لاء لگائے گئے۔

ان سے ملک آگے نہیں بلکہ پیچھے کیا۔صدرن لیگ شہبازشریف نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی کارکردگی تمام سیاسی جماعتوں سے بہترین ہے۔ن لیگ کے امیدوار اور ارکان اسمبلی پورے اعتماد کے ساتھ عوام میں جائیں ،اور عوام کو الیکشن کیلئے تیار کریں ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کوہی کامیابی ملے گی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات