اسرائیلی جارحیت پر خاموشی، پاکستان کا سیکورٹی کونسل پر اظہار افسوس

پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،ملیحہ لودھی کاخطاب

جمعرات 17 مئی 2018 16:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے اسرائیلی بربریت کی مذمت نہ کرنے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملیحہ لودھی او آئی سی کے سفیروں سے خطاب کر رہی تھیں، انھوں نے کہا کہ ایک ملک نے سلامتی کونسل کے 14 ارکان کی مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد کو روک دیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے، فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی بیان جاری نہیں کیا۔