جرمنی میں دائیں بازو کی شدت پسندی کا نشانہ بننے والے غیر ملکیوں کے حق میں قانون سازی

جمعرات 17 مئی 2018 16:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) جرمن ریاست تھورنگیا میں دائیں بازو کی شدت پسندی یا نسل پرستی کا نشانہ بننے والے غیر ملکیوں کے حق میں نئی قانون سازی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق مہاجرین سے متعلق امور کے صوبائی وزیر ڈیٹر لاؤانگر کے مطابق جون سے متاثرہ غیر ملکیوں کو انسانی بنیادوں پر قیام کی اجازت دی جائے گی۔ ان کے بقول یہ قانون صرف انہی مہاجرین پر لاگو ہو گا، جن کے پاس قانونی طور پر رہائش کے اجازت نامہ موجود نہ ہو اور اٴْسے اٴْس کی قومیت، رنگ، نسل یا مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہو۔

متعلقہ عنوان :