سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہائوس خالی کرکے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلی ہائوس خالی کر دیاہے۔ پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلی نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہائوس خالی کرکے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا ہے اور ساتھ ہی پروٹوکول میں مزید کمی بھی کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مراد علی شاہ وزیراعلی سندھ کے طور پر سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعلی ہائوس اور سندھ اسمبلی آتے ہیں اور کام ختم کرکے واپس چلے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ کے عہدے کی مدت 28مئی کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد نگراں سیٹ اپ قائم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :