کراچی کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز کا قیام

جمعرات 17 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کراچی میں ممکنہ گرمی کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے حکمت عملی تیار کرتے ہوئے شہر کے تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے خصوصی وارڈ قائم کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر طاہر عزیز کے مطابق تمام ضلعی ہیلتھ افسران ڈی ای اوز کو بھی ہیٹ اسٹروک کپمپ لگانے کو کہا گیا ہے۔ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر 80 ہزار ڈرپس اور 2 لاکھ او آر ایس کے پیکٹس بھیجوا دئیے گئے ہیں۔ ہر ضلع میں ڈی ایچ او کو ڈرپس اور او آر ایس کی تقسیم بھی کر دی گئی ہے۔متعلقہ حکام کی جانب سے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ موسم میں بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں تاکہ گرمی نہ لگے۔