بلدیہ ملیر کے ہر علاقے میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، جان محمد بلوچ

جمعرات 17 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ،وائس چیئرمین بلدیہ ملیرعبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ ایک طویل فہرست ہے ترقیاتی کاموں کی جو پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اپنے عوام اور علاقوں کی بہتری کیلئے منصوبے دے رہے ہیں،پاکستان کی تاریخ میںہم نے ایک عام آدمی کے مسائل کو نہ صرف اجاگر کیا بلکہ ان کو حل بھی کیا ہے،بلدیاتی نمائندے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مصروف عمل ہیں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری میں شامل ہے عوام کے بنیادی مسائل میںصفائی ستھرائی ،روڈ کی تعمیر ،اسٹریٹ لائٹ جیسے مسائل کو حل کرنا ہے عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیوریج اور پانی کی لائن اپنے فنڈ سے بچھارہے ہیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے، بلدیہ ملیر ہمیں کھنڈرات کی شکل میں دیا گیا جس کا کوئی ماسٹر پلان نہیں بنایا گیاتھا، ترقیاتی کام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ماسٹر پلان ترتیب دے رہے ہیں تاکہ جامع ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی کام مکمل کئے جاسکیں، بلدیہ ملیر کے جن علاقوں میں تاحال گیس نہیں پہنچی ہے ان علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں بلدیہ ملیر کے ہر علاقے میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے انشاء اللہ بہت جلد آپ لوگ بلدیہ ملیر کو بہت منفرد پائیں گیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوسی 07 قائدآباد میں گیس لائن ڈالنے کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا موقع پر موجود علاقائی معززین نے چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت سے تشکر کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے آنے سے ہمارے مسائل حل ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور منتخب نمائندوں کی کاوشوں سے آج غریب عوام کیلئے گیس کے منصوبے پر عمل دارآمد ہورہا ہے عوام نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو غریب عوام کی آواز بلند کرتی ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ہم چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے انتہائی مشکور ہیں کے انہوں نے ضلع ملیر کی عوام کیلئے باصلاحیت نمائندوں کا انتخاب کیا ہے۔