ْاینگرو فوڈز لمیٹڈ کے ہمراہ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات
جمعرات 17 مئی 2018 16:20
(جاری ہے)
وفد کی قیادت پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین، یاور علی نے کی جبکہ اینگرو فوڈز لمیٹڈکی نمائندگی چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز ڈائریکٹر، نوید سعید، چیف فنانس آفیسر، عمران حسین اور جنرل منیجر پبلک افیئرز، ریحان سعید نے کی۔
اس موقع پر اینگروفوڈز نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی کافی بک 'کلرز آف دیوسائی'وفاقی وزیر خزانہ کو پیش کی۔یہ دوسری کتاب ہے جو اینگروفوڈز نے اپنی سسٹین ایبلٹی مہم ط کلرزآف پاکستان طکے تحت متعارف کرائی ہے۔ اس کتاب کے متعارف کرانے کا مقصد ملکی اور غیر ملکی سطح پر پاکستان کے بارے میں پر امن تاثر قائم کرنا ہے۔اس ملاقات کے بارے میں نوید سعید نے بتایا؛ ’نجی اور سرکاری شعبہ کے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ دونوں اپنی حکمت عملی یکجا کر کے پاکستان کی زیادہ طویل المیعاد ترقی کے لیے کام کریں۔‘ وفاقی وزیر نے کافی بک ’کلرز آف دیوسائی‘ اور پاکستان کا پر امن تاثر اجاگر کرنے کے لیے اینگرو فوڈز کی کوششوں کو سراہا۔یہ کتاب اینگروفوڈز کی جانب سے کی گئی طویل الاثر کوششوں میں سے اہم ترین کوشش ہے جو عالمی سطح پرپاکستان کی اور اندرون ملک رائل فریز لینڈ کیمپینا کی نمائندگی کرتا ہے۔اینگرو فوڈز آئندہ نسلوں کے لیے ڈیری سیکٹر کو زیادہ پائیدار بنانے کی غرض سے مضبوط کردار ادا کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ حال ہی میں مقرر کیے گئے وزیر خزانہ نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی خوشحالی کی غرض سے کیے گئے اہم اقدامات میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے متعدد کامیاب پروجیکٹس میں اینگرو فوڈز کے کردار کو سراہا جن کا مقصد پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کی ترقی کو تیز کرنا تھا۔مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.