احمدیار، مسلح افراد نے 2خواتین کو طلائی زیورات اور نقدی سمیت اغواء کرلیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) مختلف مقامات سے مسلح افراد نے 2خواتین کو طلائی زیورات اور نقدی سمیت اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں25/EB کے رہائشی محمدرفیق کی ہمشیرہ نسیم بی بی کو گھرمیں اکیلاپاکرایکسیڈنٹ کا بہانہ بناکر غلام رسول ، شمعون ، فلک شیر اور منشاء نقدی اور پانچ تولے طلائی زیورات کل مالیت260000 روپے سمیت زبردستی نسیم بی بی کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ بھٹہ نمبر2 کے رہائشی اقبال کی بیوی زرینہ بی بی کو محلہ عیدگاہ جاتے ہوئے نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے مقدمات درج کر لئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :